آئی فون نے ترک فوجی کی زندگی بچا لی

انقرہ(آن لائن) موبائل فون کے نت نئے سامنے آنیوالے ماڈلز نے دنیا بھر کو اپنے سحر میں جکڑ رکھاہے ، جہاں موبائل فون کی مدد سے دوستوں اور عزیز و اقارب سے رابطہ کیا جا سکتا ہے،وہیں بعض اوقات یہ انسانوں کی جان بچانے میں بھی مدد گار ثابت ہو سکتا ہے، ایسا ہی کچھ ترک فوجی کیساتھ ہوا جس کی جیب میں موجود آئی فون کو گولی لگنے سے وہ بچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق 25 سالہ مصطفی بوزوک پر ایک مشن کے دوران دہشت گرد تنظیم کی طرف سے حملہ کیا گیااور دائیں ٹانگ کونشانہ بنایاگیا تاہم وہ جیب میں آئی فون کی وجہ سے محفوظ رہے۔ترک فوجی بوزوک کو کردستان ورکرز پارٹی کیخلاف آپریشن کے لیے ماردین کے ایک صوبے بھیجا گیا جہاں دہشت گرد تنظیم کی طرف سے حملے کے دوران وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ کیونکہ وہ گولی فوجی کی جیب میں موجود آئی فون کو جا لگی جس نے نے گولی کو مزید آگے بڑھنے سے روک دیا تاہم اس دوران ترک فوجی معمولی زخمی ہوا۔
بعد ازاں فوجی کو صوبے کے گورنر کی جانب سے دوسرا آئی فون تحفے میں دیا گیا۔

پنھنجي راءِ لکو