رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا

کراچی(اُردوپاورڈاٹ کام)رمضان المبار ک 1437 ھ کا چاند نظر آ گیا ہے ،ملک بھر میں پہلا روزہ کل ہو گا،ملک میں کئی سالوں کے بعد ایک ہی دن سے رمضان المبارک کا آغاز ہو گا اور امکان ہے موجود ہے کہ ایک ہی دن عید منائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران ملک کے مختلف شہروں سے شہادتیں موصول ہونے پر رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا سرکاری اعلان کر دیا گیاہے جس کے ساتھ ہی ملک بھر کی مساجد میں نماز تراویح کیلئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔رمضان المبارک کے چاند کا اعلان ہوتے ہی بازاروں میں رش لگ گیاہے اور شہری سحری کے اہتمام کیلئے ضروری اشیاءکی خرید وفروخت کیلئے نکل پڑے ہیں۔لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی اور سکھر سمیت کئی شہروں میں شہریوں نے براہ راست چاند کر دیکھا۔

پنھنجي راءِ لکو