اسلام آباد میں گرانفروشی عروج پر، ناجائز منافع خوروں نے پھلوں کی قیمتیں بڑھادیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہ مبار ک کے پہلے ہی روز وفاقی دارالحکومت میں گرانفروشوں نے اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے سرکاری نرخوں کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ۔
تفصیلات کے مطابق عاقبت نا اندیش ناجائز منافع خوروں نے رمضان المبار ک کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں کی قیمتیں بڑھادی ہیں ۔ تربوز کی سرکاری قیمت20 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن یہ مارکیٹ میں 25روپے فی کلومیں فروخت ہورہاہے ، اسی طرح خربوزے کی سرکاری قیمت 20 سے 40 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں60روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ کیلے کی فی درجن سرکاری قیمت 110 سے 150 روپے ہے تاہم گرانفروشوں نے اس کے نرخ بھی آسمان پر پہنچا دیے ہیں ، مارکیٹ میں کیلا 200 سے 220 روپے فی درجن فروخت ہورہاہے۔

پنھنجي راءِ لکو