فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ نہیں کیا گیا، ڈی جی رینجرز

کراچی: ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے جن کے مطابق رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کراچی کے علاقے پی آئی بی میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران صرف تین گلیوں کی تلاشی لی گئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ کارروائی کے دوران فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب فاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ رینجرز نے ان کے گھر کا محاصرہ کیا اور بعد میں واپس چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز اہلکاروں نے بندوقوں اور پتھروں سے ان کے گھر کے دروازے کو پیٹا۔

فاروق ستار نے کہا کہ وہ امن پسند شہری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہرممکن تعاون کیلئے تیارہیں لیکن رکن اسمبلی کے گھر کو گھیرے میں لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

ادھر ایم کیو ایم ترجمان نے فاروق ستار کے گھر کے باہر مبینہ رینجرز محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پارٹی رہنما واسع جلیل اور ندیم نصرت نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پنھنجي راءِ لکو