سعودی عرب میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائدکر دی گئی ، خلاف ورزی پر 20ہزارریال جرمانہ ہو گا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں 18سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سگریٹ نوشی کی ممانعت پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ ، ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر سگریٹ پینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ دفاتر ، تعلیمی اداروں ، کارخانوں اور عوامی مقامات پر بھی سگریٹ نوشی کو ممنوع قرار دیدیا گیا ہے ۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 18سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنے پر بھی پابندی ہو گی اور ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر اداروں کو 20ہزار ریال تک جرمانے کیا جائے گا۔

پنھنجي راءِ لکو