کراچی میں کسی قسم کی ہڑتال نہیں ہوگی ، دکانیں بند کرانیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا : ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی میں کسی قسم کی ہڑتال نہیں ہو گی اور دکانیں بند کرانے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔

ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں احتجاج کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کاروباری حضرات آزادی کیساتھ کاروبار اور دکانیں کھولیں اور عوام بلا خوف و خطر معمولات زندگی جاری رکھیں ۔

ڈی جی رینجرز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹرز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گااور جرائم پیشہ افرا د کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم نےایم پی اےکامران فاروقی کی گرفتاری کیلئے فاروق ستار کی رہائش گاہ پر چھاپے کیخلاف آج کراچی میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ کا کہنا ہے کہ پُرامن جمہوری احتجاج آئینی،قانونی ،جمہوری اور انسانی حق ہے اور ایم کیوایم نےپُرامن احتجاج کی اپیل کرکے جمہوری حق استعمال کیاتاہم جمہوری عمل سےروکناغیرقانونی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو