مسکان جے کیلیے مسز پاکستان ورلڈ 2016 کااعزاز

کراچی: پاکستانی اداکارہ وگلوکارہ مسکان جے کو کینڈا میں ہونے والے مقابلہ میں مسز پاکستان ورلڈ2016 کا اعزاز دیا گیا،کینڈا میں ہرسال وہاں کی مقامی کمپنی اس مقابلہ کا انعقاد کرتی ہے،اس مقابلہ میں پاکستانی خواتین بھی بھر پور انداز میں شرکت کرتی رہی ہیں۔
مقابلے میں اس سال پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ مسکان جے نے کامیابی حاصل کرلی، انھوں نے کا کہا یہ اعزاز میرے ملک پاکستان کا ہے انھوں نے کہا کہ میرے بے شمار پرستاروں کی بے لوث دعاؤں سے مجھے مسز پاکستان ورلڈ 2016 کا اعزاز ملا ہے، اس سے میرے فن میں مزید نکھار آئے گا، یہ اعزاز صرف میرا نہیں میرے ملک پاکستان کا ہے۔
مسکان جے کا مزید کہنا ہے کہ میں مستقبل بھی اس طرح کے کئی اعزازات حاصل کرنے کی کوشش کرتی رہوں گی، انھوں نے مزید کہا کہ مجھے ایک بڑے پروجیکٹ کی فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی ہے ،جس کا آغاز جلد ہوگا ۔

پنھنجي راءِ لکو