پنجاب کا 1680 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا جس میں وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا 1680 ارب روپے کے بجٹ پیش کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی بجٹ میں 5 سو 50 ارب روپے سے زائد ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے جس میں142 نئے ترقیاتی منصوبے شامل کئے جائیں گے جبکہ 1130 ارب روپے کا غیر ترقیاتی بجٹ ہوگا ۔
بجٹ میں بعض اشیاپر نئے ٹیکسزسمیت 10 نئی سروسز پرٹیکس عائدکرنے کی تجویزہے۔ 1500 سے 2000 سی سی تک کی گاڑیوں کے ٹیکس میں 2 سے 3 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ پروفیشنل ٹیکس ، کنسلٹنٹ، سپیشلسٹ اور ڈینٹل سرجن کے ٹیکسوں میں اضافہ کی تجویز ہے۔پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسان پیکج کیلئے 50 ارب، اربن ڈویلپمنٹ کے لیے 16 ارب86 کروڑ 60 لاکھ روپے، زراعت کیلئے 12 ارب 21 کروڑ90 لاکھ اورکینال روڈ لاہور کی توسیع کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ میں 3لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن جبکہ 70ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنےکافیصلہ بھی کیا گیا ہے ،بجٹ دستاویز کے مطابق جاریہ اخراجات کا تخمینہ 1200 ارب روپے لگایا گیا ہے۔تنخواہوں کی مدمیں 800 ارب ،مواصلات و تعمیرات کیلئے 250 ارب ،بیرونی سرمائے سے چلنے والے پراجیکٹس کے لیے 30 ارب روپے، صحت کیلئے 150ارب ،اورنج لائن میٹرو ٹرین اور سڑکوں کیلئے 100 ارب، توانائی کے لیے 18 ارب چالیس کروڑ، پنجاب پولیس کیلئے 94 ارب روپے اورصاف پانی پروگرام کیلئے 30ارب رکھنے کی تجویز ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سکولوں کی مخدوش عمارات کی تعمیر ومرمت کیلئے 9 ارب ، سکول ایجوکیشن کیلئے 22 ارب 62 کروڑ ، ہائر ایجوکیشن کیلئے 13ارب 49 کروڑ،اسپیشل ایجوکیشن کیلئے90 کروڑ ، سکولوں میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے6 ارب روپےاور لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے6 ارب روپےرکھنےکی تجویزہے۔

پنھنجي راءِ لکو