وہ ایک لڑکی جس کی فیس بک پر تصویر دیکھنا آپ کو واقعی بیمار کرسکتا ہے، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

لندن (نیوز ڈیسک) اگر آپ کے فیس بک فرینڈز کی لسٹ میں سابق محبوبہ یا شریک حیات اب بھی شامل ہیں تو بہتر ہے کہ اب اس مصنوعی تعلق کو بھی ختم ہی کر دیجئے کیونکہ یہ آپ کی ذہنی صحت کیلئے اچھا نہیں۔ یہ انکشاف برونل یونیورسٹی کی ماہر نفسیات تارہ مارشل نے اپنی ایک حالیہ تحقیق میں کیا ہے۔
اخبار ہندوستان کی رپورٹ کے مطابق تارہ مارشل کا کہنا ہے کہ جو لوگ سابق محبوبہ کو اپنی فرینڈ لسٹ میں شامل رکھتے ہیں اور چپکے چپکے اس کی تصاویر دیکھتے رہتے ہیں وہ خود کو ذہنی مسائل میں مبتلا کر لیتے ہیں۔ تارہ مارشل کی تحقیق میں 464 فیس بک صارفین کی ذہنی صحت اور فیس بک کے ذریعے سابقہ محبوبہ کے ساتھ تعلق کا مطالعہ کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ فیس بک کے ذریعے اپنی سابقہ محبوبہ پر اب بھی نظر رکھے ہوئے تھے ان کے دل میں سابقہ تعلق کے بارے میں منفی جذبات تو کم تھے مگر ان کی اپنی ذہنی صحت ضرور متاثر ہو چکی تھی۔ یہ لوگ زیادہ افسردگی اور پریشانی کے شکار تھے اور ان میں اطمینان اور خوشی کے جذبات کم پائے گئے۔
تارہ مارشل کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ جو لوگ سابقہ محبوبہ سے فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا تعلق بھی ختم کر لیتے ہیں وہ نسبتاً پرسکون رہتے ہیں اور ان کی ذہنی صحت بھی نسبتاً بہتر ہوتی ہے۔ یہ تحقیق جریدے سائبر سائیکلوجی بیہیویئر اینڈ سوشل نیٹ ورکنگ میں شائع کی گئی ہے ۔

پنھنجي راءِ لکو