شکست ہضم نہیں ہو رہی، مودی خود کام کرینگے نہ کرنے دینگے، کیجریوال

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی خودکام کریں گے اورنہ کسی دوسرے کوکرنے دیں گے، ان سے شکست ہضم نہیں ہورہی۔
نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی خودکام کریں گے اورنہ کسی دوسرے کوکرنے دیں گے، ان سے شکست ہضم نہیں ہورہی۔ کیجری وال کایہ بیان اس وقت سامنے آیاجب صدرپرناب مکھرجی نے دہلی حکومت کی طرف سے مقررکردہ 21 پارلیمانی سیکریٹریوں کے عہدے کومنفعت کے عہدے کے دائرے سے باہر رکھنے سے متعلق بل کو نامنظورکردیا۔ اب صدرکی نامنظوری کے بعد 21 ممبران اسمبلی کی رکنیت پرسوال پیداہوگیاہے۔

پنھنجي راءِ لکو