رمضان کی برکت ‘سلمان خان اور سنجے دت کے درمیان سرد جنگ اب پگھلنے لگی

ممبئی(این این آئی)رمضان کریم کا مبارک مہینہ آتے ہی لوگ اپنی تمام ناراضگیاں اور گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگا کر پھر سے ایک ہو جاتے ہیں ۔اس مہینے کا اثر نہ صرف عام لوگوں پر بلکہ بالی وڈ سٹارز پر بھی چڑھتا نظر آتا ہے۔گزشتہ کا فی عرصے سے بولی وڈ اداکار سنجے دت اور سلمان خان کے درمیان سرد جنگ کا سلسلہ جا ری ہے ،دونوں ایک دوسرے سے بات بھی نہیں کر رہے ہیں۔رمضان کا مبارک مہینہ آتے ہی لوگ بھارتی سیاستدان ‘بابا صدیق’ کی جانب سے دی جانے والی گرینڈ افطار پارٹی کا شدت سے انتظار کرتے ہیں ،اس پارٹی کا انتظام بہت بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے۔ پارٹی میں بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی تمام بڑی ہستیاں جن میں شاہ رخ خان،سلمان خان وغیرہ کا نام سر فہرست ہے لازمی شرکت کرتی ہیں۔گزشتہ سال بابا صدیق کی جانب سے دی جانے والی افطار پارٹی میں شاہ رخ اور سلمان نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر طویل جنگ کا خاتمہ کیاتھا۔اس بار سب لوگ امید کر رہے ہیں کہ سلمان خان اور سنجے دت اپنے درمیان تمام اختلافات بھلا کر پھر سے بہترین دوست بن جائیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو