ڈرون حملے:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مدد طلب

اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ ڈرون حملوں کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاع، انسانی حقوق کی پامالی اور اس کی علاقائی خود مختاری کی خلاف ورزی کے حوالے سے جواب دے۔

وزارت خارجہ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس میں، کونسل میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے انسانی حقوق کے علاوہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بھی خلاف ہیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کئی بار یہ کہہ چکا ہے کہ مسلح ڈرونز کا استعمال انسانی حقوق، بالخصوص بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

تہمینہ جنجوعہ نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر آئینی ڈرون حملوں کے نتیجے میں پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

پنھنجي راءِ لکو