حمزہ علی عباسی کی رمضان نشریات پر پابندی عائد

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اینکر شبیر ابوطالب کو رمضان ٹرانسمیشن کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے رمضان ٹرانسمیشن کے دوران قادیانیوں کے مسئلے پر 1973 کے پارلیمنٹ کے فیصلے کے خلاف گفتگو کی تھی جس کے بعد انہیں سوشل میں پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

بعد ازاں نیوز ون ٹی وی پر رمضان شو کے دوران میزبان شبیر ابو طالب حمزہ علی عباسی کے موقف پر علامہ کوکب نورانی سے رائے لی جنہوں نے حمزہ علی عباسی کو شدید نقید کا نشانہ بنایا۔

پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں آج نیوز کے پروگرام ‘رمضان ہمارا ایمان’ کے میزبان حمزہ علی عباسی،، ٹی وی ون کے پروگرام عشق رمضان کے میزبان شبیر ابو طالب اور شریک میزبان کوکب نوروانی اوکاڑوی کے خلاف عوام کی شکایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیمرا کی ہدایات کے باوجود، ٹی وی چینلز مالکان، میزبان اور ان کے شرکاء نے غیر سنجیدگی اور غیر ذمہ داری کی تمام حدود کو پامال کیا اور پارلیمنٹ کے متفقہ فیصلوں پر بے موقع گفتگو جب کہ اس کے جواب میں ایسی بات کرنے والوں کے خلاف عدالت لگا کر قتل و غارت کے فتوے نشر کیے گئے۔

پیمرا کے مطابق عوام کی جانب سے شکایات میں رمضان نشریات کی آڑ میں صرف ریٹنگ کے لیے مبارک مہینے کے تقدس کو پامال کیے جانے اور متنازع ، فرقہ وارانہ اور متشددانہ گفتگو کے نشر ہونے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کیلئے اور ناضرین کی دل آزاری اور شکایات کے پیش نظر پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت ٹی وی ون کے پروگرام ‘عشق رمضان’ کے میزبان شبیر ابو طالب اور آج نیوز کے پروگرام ‘رمضان ہمارا ایمان’ کے میزبان حمزہ علی عباسی پر فوری طور پر پابندی لگادی دی گئی ہے۔

پیمرا کا مزید کہنا تھا کہ اگر فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرایا گیا اور مذکورہ ٹی وی چینل کی نشریات بند کردی جائیں گی۔

پیمرا نے نوٹیفیکیشن میں مزید کہا ہے کہ مذکورہ چینلز شکایات کونسل کے فیصلے تک اپنی رمضان ٹرانسمیشن کسی اور میزبان کے ساتھ، پیمرا کے ضابطہ اخلاق کے مطابق چلا سکتے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو