موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کرنے والا باپ بیٹا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر بازار میں موٹر سائیکل سواروں سے جھگڑا ہونے پر فائرنگ کرنے والے باپ بیٹے کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل کینٹ کے علاقے میں خود کو پولیٹیکل محرر ظاہر کرنے والے عمران اور اس کے 10 سالہ بیٹے عبداللہ نے موٹر سائیکل سواروں سے جھگڑے پراسلحہ نکال لیاتھا اور فائرنگ کی تھی تاہم خوش قسمتی سے تمام لوگ اس واقعہ میں محفوظ رہے ۔ فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے ملزم باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا جنہیں ہفتہ کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے ملزم باپ اور بیٹے کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔
اس موقع پر ملزم عمران نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کے بیٹے عبداللہ جس کی عمر صرف 10 سال ہے اور وہ چوتھی جماعت کا طالبعلم ہے کو جیل نہ بھجوایا جائے تاہم عدالت نے اسے ڈسٹرکٹ جیل پشاور کی بچوں کی جیل میں بھیجنے کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں ملزمان پر مقدمے میں اقدام قتل اور فراڈ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جس کے بعد ان پر درج مقدمات کی تعداد پانچ ہوگئی.

پنھنجي راءِ لکو