زمین کے ایک نہیں 2 چاند ہیں؟

کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ زمین کے کتنے چاند ہیں؟ اگر آپ کا جواب ایک ہے تو پھر سوچ لیں کیونکہ یہ غلط بھی ہوسکتا ہے۔

جی ہاں یقین کرنا شاید مشکل ہو مگر امریکی خلائی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ زمین کے ایک نہیں بلکہ 2 چاند ہوسکتے ہیں۔

یہ دوسرا چاند ہمارے اصل چاند کے مقابلے میں بہت، بہت زیادہ چھوٹا ہے جسے ماہرین فلکیات نے سیارچوں کا سروے کرنے والی دوبین کی مدد سے دیکھا۔

یہ چھوٹا سا چاند بہت زیادہ دور ہے اور زمین کے گرد گھوم رہا ہے۔

ناسا کا کہنا ہے اسٹرائیڈ 2016 HO3 لگ بھگ ایک صدی یا سو سال سے زمین کے محور پر گھوم رہا ہے مگر سائنسدانوں نے اب اس بات کو دریافت کیا ہے۔

ہمارا چاند ایک ترتیب سے زمین کے محور کے گرد گھومتا ہے مگر چٹانی ساخت والے اس سیارچے کا چکر ترتیب سے محروم ہے اور اس کے نتیجے میں یہ ہماری زمین کے چاند سے اس کا فاصلہ 38 سے 100 گنا تک بڑھ جاتا ہے اور یہ زمین کے محفوظ پر اوپر نیچے چکر لگاتا رہتا ہے جیسا نیچے موجود ناسا کی جانب سے جاری یوٹیوب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ناسا کا کہنا ہے کہ یہ چاند کے مقابلے میں بہت چھوٹا ہے یعنی اس کی لمبائی 120 فٹ سے زیادہ ہے جبکہ چوڑائی 300 فٹ ہے اور یہ ممکنہ طور پر ہماری زمین کے گرد ایک صدی سے گھوم رہا ہے اور آنے والی کئی صدیوں تک موجود رہے گا۔

اس سیارچے کا پہلی بار محققین نے اپریل 2016 میں اس وقت نوٹس لیا جب زمین کے قریب موجود سیارچوں کی ٹریکنگ کے لیے کام کرنے والی دوربین کے ذریعے اسے دیکھا گیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو