آزاد کشمیر:عام انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال

آزاد کشمیر میں 21جولائی کے عام انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاسلسلہ جار ی ہے ،کل بھی کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائےگی ۔

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے 41انتخابی حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے سات سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔ کاغذات کی جانچ پڑتال آج اور کل جاری رہےگی ۔

کاغذات جمع کرانے والوں میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ، سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان ،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حید رخان ، تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھی شامل ہیں

پنھنجي راءِ لکو