یورپی یونین کی رکنیت پر ریفرنڈم بلیک میلنگ ہے، پیوٹن

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا یورپی یونین کی رکنیت پر ریفرنڈم کامقصد یورپ کو بلیک میل اور خوفزدہ کرنا ہے۔

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں عالمی نیوز ایجنسیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنا موقف بیان کیا کہ اگر ڈیوڈ کیمرون خود برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے خلاف ہیں تو پھر ریفرنڈم کا کیا مقصد ہے ۔ یورپ کو بلیک میل یا خوفزدہ کرنا؟۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا نہیں، برطانوی عوام کا معاملہ ہے اور اس پر مزید کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کا یورپی یونین سے الگ ہونے پر ماہرین کی رائے تقسیم ہے ۔ اس کے فوائد کے ساتھ نقصانات بھی ہیں اور یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے ۔

پنھنجي راءِ لکو