بھارتی فضائیہ کے فائٹر اسکواڈرن میں 3خواتین پائلٹ شامل

بھارتی فضائیہ کی تاریخ میں پہلی بار فائٹر اسکواڈرن میں 3خواتین پائلٹ کا پہلا دستہ شامل ہوگیا جبکہ3 سال قبل ہی پاکستانی ائیر فورس کی پائلٹ عائشہ فاروق فائٹر جیٹ اڑا کر ملک کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ کا اعزاز اپنے نام کر چکی ہیں۔
حیدر آباد دکن میں ہونے والی تقریب میں پہلی بار تین خواتین پائلٹ کو فائٹر اسکوارڈن کا کمیشن دیا گیا۔تینوں خواتین کو کرناٹکا میں پہلے ہاک طیارےاور اس کے بعد سپر سانک طیارے چلانے کی تربیت دی جائے گی۔
پاکستانی خاتون پائلٹ عائشہ فاروق نے 2013 میں پہلا فائٹر جیٹ اڑایا جبکہ ایک پاکستانی فلائنگ آفیسر مریم مختار اپنے مشن کے دوران طیارہ گرنے سے شہید بھی ہو چکی ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو