مہاجرین کی واپسی؛ افغان وفد 19جولائی کو پاکستان آئے گا

اسلام آباد: افغان حکومت کا اعلیٰ سطح وفد مہاجرین کی واپسی کیلیے لائحہ عمل طے کرنے 19 جولائی کو پاکستان آئے گا۔
مہاجرین کی واپسی کیلیے 2 سالہ پلان کی سمری گزشتہ چھ ماہ سے منظوری کیلیے کابینہ سیکریٹریٹ میں زیرالتوا ہے جبکہ وزیراعظم کی جانب سے مہاجرین کی پاکستان میں چھ ماہ قیام کی مہلت تیس جون کو پوری ہو گی۔ سیفران ذرائع کے مطابق پاکستان میں 14 لاکھ پچاس ہزارسے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین اوراتنی ہی تعداد میں غیررجسٹرڈ مہاجرین موجود ہیں جن کی افغانستان واپسی کی ڈیڈلائن 31 دسمبر 2015ء کوختم ہوگئی۔
وفاقی حکومت پانچ ماہ گزرنے اورڈیڈلائن ختم ہونے کے باوجود تاحال مہاجرین کی واپسی کیلیے کوئی پلان وضع نہ کرسکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت، یو این ایچ سی آر اور وزارت سیفران حکام پر مشتمل ٹرائی پارٹی کمیٹی کی آئندہ میٹنگ انیس جولائی کو پاکستان میں متوقع ہے جس میں افغان حکومت کا وفد وزارت مہاجرین کے وزیر کی صدارت میں شرکت کرے گا۔

پنھنجي راءِ لکو