عبدالستار ایدھی کی حالت میں بہتری، فیصل ایدھی

اسلام آباد : معروف سماجی کارکن اور ایدھی فاﺅنڈیشن کے چیئرمین عبدالستار ایدھی کی طبیعت کے حوالے سے متعدد افواہیں پھیلی ہوئی ہیں تاہم ان کے بیٹے فیصل ایدھی نے واضح کیا ہے کہ ان کے والد کی حالت اب بہتر ہے۔

ہفتہ کو ایک نجی نیوز چینیل سے بات کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کو معمول کے ڈائیلاسز کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب دفتر خارجہ نے عبدالستار ایدھی کی موت کی افواہوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تعزیتی بیان جاری کردیا۔

دفتر خارجہ کے بیان میں عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ” آج لیجنڈ سماجی رہنماءعبدالستار ایدھی کی وفات پر پاکستان کا ہر باسی، بیرون ملک موجود پاکستانی اور کرڑوں دیگر افراد سوگ منا رہے ہیں”۔

بیان میں کہا گیا “ایدھی صاحب ایسی شخصیت تھے جنھوں نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت کے نیک مقصد کے لیے وقف کردی تھی”۔

بیان کے مطابق ” ہم پاکستان کے سفیر کی حیثیت رکھنے والی ہستی کے انتقال پر بہت زیادہ غمزدہ ہیں جنھوں نے پاکستان اور بیرون ملک پاکستان کے اصل چہرے کو اجاگر کرنے کے لیے کام کیا اور وہ ہم سب کے لیے باعث فخر تھے”۔

بعد ازاں دفتر خارجہ نے اپنے اس یان کو واپس لیتے ہوئے کہا تھا ” ہم غلط معلومات پر جاری ہونے والی پریس ریلیز کو واپس لے رہے ہیں اور اس حوالے سے معذرت کرتے ہیں”۔

پنھنجي راءِ لکو