چکن سموسے گھر میں بنانے کی آسان ترکیب

گھر میں مزے دار چکن سموسے بنائیں اورافطار میں مزے سے نوش فرمائے۔

اجزا:

سموسے کی پٹیاں 12عدد

چکن کا قیمہ آدھا کلو

ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ

ہری پیاز کٹی ہوئی ایک کپ

ہرا دھنیا آدھی گڈی کٹا ہوا

کالی مرچ آدھی چائے کا چمچہ

زیرہ آدھا چائے کا چمچہ بھناہوا

مایونیز ایک کھانے کا چمچہ

کریم ایک کھانے کا چمچہ

آئل ڈیپ فرائی کے لیے

نمک حسب ذائقہ

ترکیب:

پہلے تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ فرائی کریں اور 3 سے 4 منٹ بعد اس میں چکن کا قیمہ ڈال کر دس منٹ تک ڈھک کر پکائیں اس کا پانی خشک ہو جائے تو اسے نکال لیں پھر اس میں ہری پیازاورہرا دھنیا ڈالیں۔اس کے بعد زیرہ، کالی مرچ، نمک، مایونیز اور کریم شامل کرکے مکس کرلیں،پھراسے ایک ایک سموسے میں بھر کرلئی کی مدد سے بند کرلیں اورڈیپ فرائی کرلیں،گرم گرم سموسے تیار ہیں جسے آپ مختلف چٹنیوں اورکیچپ کے ساتھ بھی کھاسکتے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو