ڈاکٹرعاصم کا بیان لیک ہونے کے ذمہ دار چودھری نثار ہیں،مولا بخش چانڈیو

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے بیانات کی وڈیو لیک ہونے کے ذمے دار چودھری نثار ہیں، ڈاکٹر عاصم کے بیانات کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چودھری نثار بارہا پیپلز پارٹی کو ڈاکٹر عاصم کے بیانات منظر عام پر لانے کی دھمکیاں دے چکے ہیں ،ڈاکٹر عاصم کے بیانات کی وڈیو لیکس ہونے کے ذمہ دار چوہدری نثار ہیں،ڈاکٹر عاصم چوہدری نثار کے ماتحت اداروں کی قید میں ہیں۔

مولابخش چانڈیو نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عاصم کا بیان باہر آنا چوہدری نثار کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ بیانات کو سیاسی مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر عاصم کا بیان باہر آنا کیس پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو