دنگل میں باڈی بنانے کیلئے 10 گھنٹے سوتا تھا،عامر

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے فلم دنگل میں اپنا وزن کم کرنے اور باڈی بنانے کیلئے وہ روزانہ 10سے 12گھنٹے تک سوتے تھے۔

دنگل کیلئے عامر کو پہلے اپنا وزن بڑھانا تھا اور پھر فلم کے دوسرے حصہ میں انہیں کافی پتلادبلا نظر آناتھا لیکن عامر نے یہ کام بخوبی انجام دیا۔

عامر نے اپناوزن کم کرنے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اچھی خوراک اور تقریبا چھ گھنٹے تک ورزش کرنے کیساتھ ساتھ تقریبا 10سے 12گھنٹے سوتے تھے۔

انہوں نے کہا کسی بھی خوراک اور ورزش کا اثر بدن پر تب تک ٹھیک سے نہیں ہوتا جب تک نیند پوری نہ کی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک جسم کو آرام نہیں دیں گے تب تک بدن میں ضروری تبدیلی نہیں آئے گی اور جسم پر اس کا اثر نہیں ہوگا۔

عامر نے کہا اچھی باڈی بنانے کیلئے زیادہ ورزش کرنے سے زیادہ ضروری اچھی خوراک اور جسم کو آرام دینا ہے۔اگر ورزش کی ضرورت 25فیصد ہے تو اچھی خوراک کی 50فیصد اور آرام کی ضرورت 25فیصد ہے۔

پنھنجي راءِ لکو