بلوچستان کا289ارب روپے کا بجٹ آج پیش ہوگا

آئندہ مالی سال کے لیے بلوچستان کا 289ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا ۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 10فیصد بڑھانے اور 3 ہزار ملازمتوں کی تجویز ۔ جیو نیوز نے بجٹ کی کاپی حاصل کرلی
بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس سہ پہر چار بجےطلب کیاگیاہے، وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری صوبے کا ریکارڈ دو کھرب 89ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کریں گے۔

ویسے تو بلوچستان کی مخلوط حکومت کا یہ چوتھا ،تاہم ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کےڈھائی سالہ دور وزارت اعلیٰ کےبعد وزیراعلی ٰنواب ثناء اللہ زہری کی حکومت کا یہ پہلا بجٹ ہے،سرکاری ذرائع کے مطابق صوبے کےآئندہ سال کےبجٹ کاکل حجم دو کھرب 89ارب روپےہونےکاامکان ہے۔

بجٹ کےاعدادوشمار کےمطابق آئندہ مالی سال میں صوبے کو 252ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے،اس طرح بجٹ کا خسارہ 37ارب روپے رہنے کا امکان ہے،سرکاری ذرائع کے مطابق بجٹ خسارہ کم کرنے کے لئے سختی سے سادگی و بچت کےلئے اقدامات کئےجائیں گے

پنھنجي راءِ لکو