تبت سے متعلق معاملات میں امریکا مداخلت نہ کرے، چین

چین کے وزیر خا رجہ وانگ یی نے کہا ہے امریکا کو تبت سے متعلق چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر نی چاہیے۔جان کیری کہتے ہیں تبت کو چین کا حصہ سمجھتے ہیں ،آزادی کی حمایت نہیں کی۔

چین کے وزیر خا رجہ وانگ یی نے امریکی ہم منصب جان کیری کو ٹیلی فون کیا اور صدر براک اوباما سے دلائی لامہ کی ملاقات پر تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا امریکا کو تبت سے متعلق چین کے اندروانی معاملات میں مداخلت نہیں کر نی چاہیئے ، جواب میں جان کیری نے کہا تبت سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔

پنھنجي راءِ لکو