پاکستان سمیت دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا جارہا ہے

مائیں بچوں کے ناز اٹھاتی ہیں تو والد جینے کا حوصلہ دیتے ہیں ، دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینا سکھاتے ہیں۔ درحقیقت باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو کہ اپنے بچوں کی پرورش کے لیے اپنی جان تک لڑا دیتا ہے۔ ہر باپ کا یہی خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کو اعلیٰ سے اعلیٰ میعار زندگی فراہم کرے<>والد کی عظمت کے دن کو منانے کا مقصد اولاد کے لیے باپ کی قربانیوں اور شفقتوں کے بارے میں شعور و آگاہی پیدا کرنا اور باپ کی عظمت کو اجاگر کر نا ہے،بابا تو زندگی میں لڑکھڑانا اور پھر سنبھل جانا، صرف ایک سائیکل رائیڈ سے بھی سکھادیتے ہیں۔-جب کوئی سخت الفاظ میں ڈانٹ دے تو کاندھے پر بابا کا مضبوط ہاتھ ، بڑا حوصلہ دیتا ہےپیار کرنے اور حوصلہ بڑھانے والے اور زندگی کی سختیاں بہت ہی نرمی سے سمجھانے والے ، تمام فادرز کو ’ ہیپی فاردرز ڈے‘

پنھنجي راءِ لکو