صوفی شاعر حضرت سچل سرمت کا عرس شروع ہوگیا

صوفی شاعر حضرت سچل سرمت کاتین روزہ 195واں عرس آج سے شروع ہوگیا ہے ۔پیر کو ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی ۔

خیرپور کے علاقہ درازہ شریف میں آج سے ہفت زباں اور صوفی شاعر حضرت سچل سرمست کا عرس شروع ہوگیا ہے ۔سجادہ نشین پیر خواجہ عبد الحق مزار پر چادر چڑھا کر عرس کا افتتاح کریں گے۔

عرس کے موقع پر پیر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔سچل سرمست کے عرس میں ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد شرکت کےلئے آرہی ہے ۔عرس میں مشائخ کانفرنس بھی منعقد کی جائےگی جس میں ملک بھر سے شرکا آئیں گے ۔

پنھنجي راءِ لکو