آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2روزہ دورے پرجرمنی پہنچ گئے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آ ر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف دوروزہ دورے پر جرمنی پہنچ چکے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اس وقت جرمنی کے دورے پر برلن میں موجود ہیں،جبکہ اس کے بعد وہ ایک روزہ دورے پر چیک ری پبلک بھی جائیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جرمنی میں سیاسی او رعسکری قیادتوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جرمنی اور چیک ری پبلک کے دورے کے دوران آرمی چیف دہشت گردی کے خلاف جنگ،آپریشن ضرب عضب،خطے خصوصا افغانستان کی صورتحال پر خصوصی بات چیت کریں گے۔

پنھنجي راءِ لکو