پی ایس ایکس میں 307 پوائنٹس کی کمی، کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 470 پر بند

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پچھلے ہفتے ایمرجنگ مارکیٹ کا درجہ ملنے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی تاہم رواں ہفتے کے پہلے ہی روزمارکیٹ خسارے کا شکار رہی ہے ۔ پیر کے روز ہونے والے کاروبار میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 307 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے انڈیکس 38 ہزار 470 پوائنٹس پر بند ہوا ہے ۔ آج کے کاروبار میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 11 کروڑ 45 لاکھ 31 ہزار 850 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 8 ارب 87 کروڑ 68 لاکھ 59 ہزار 658 روپے تھی ۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو مجموعی طور پر 315 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 175 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 120 کمپنیوں کے شیئرز کی قدر میں اضافہ ہوا اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مجموعی طور پر 14 ارب 9 کروڑ 96 لاکھ 8 ہزار 705 روپے کی مارکیٹنگ ویلیو کے 21 کروڑ 10 لاکھ 51 ہزار 410 شیئرز کا لین دین ہوا۔

پنھنجي راءِ لکو