کبھی ایسا اسمارٹ فون آپ نے دیکھا؟

اسمارٹ فونز کے ڈیزائن میں گزرتے وقت کے ساتھ مسلسل تبدیلی آرہی ہے اور اب تو لچکدار ڈیوائسز بھی کچھ زیادہ دور نہیں مگر پھر بھی ایسا فون آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

جی ہاں ایک بالکل گول اسمارٹ فون جس کا مقصد آپ کو انفارمیشن تک رسائی دینا اور حقیقی زندگی سے لطف اندوز ہونے دینا ہے۔

یہ اسمارٹ فون جسے رنسیبل کا نام دیا گیا ہے، ایک امریکی کمپنی مونوہم نے تیار کیا ہے جسے آئندہ چند روز میں آن لائن سائٹ انڈی گوگو میں پری آرڈر فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ درحقیقت یہ ایک اینٹی اسمارٹ فون ہے اور دیکھنے میں بھی ایسا ہی لگتا ہے کیونکہ اس ڈیزائن کی کوئی ڈیوائس آپ نے پہلے نہیں دیکھی ہوگی جو بالکل کسی پاکٹ واچ کی طرح ہو۔

درحقیقت کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے روایتی پاکٹ واچ کو ہی ٹیکنالوجی کی مدد سے نیا کرکے پیش کیا ہے۔

اس ڈسپلے ڈھائی انچ کا ہے، اس کے بیک پر ایک 7 میگا پکسلز کیمرہ بھی ہے جبکہ متعدد چپس اور ریڈیوز اس کے اندر موجود ہیں۔

آپ اس کی مدد سے کالز کرسکتے ہیں اور بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹس سے بھی منسلک کرسکتے ہیں، اسی طرح 1.2 گیگا ہرٹز سنیپ ڈراگون 410 چپ اور 1 جی بی ریم، یو ایس پی پورٹ وغیرہ شامل ہیں۔

تاہم آئی فون یا گلیکسی جیسے فونز استعمال کرنے والوں کے لیے یہ فیچرز لگ بھگ فرسودہ ہی سمجھے جاسکتے ہیں۔

اور ہاں اس میں اینڈرائیڈ 5.1 ورژن استعمال کیا گیا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس کا مقصد لوگوں کو حقیقی دنیا سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس میں نوٹیفکشن بائی ڈیفالٹ کا آپشن ہی نہیں۔
5767f5ee78b82
اس کی قیمت 399 ڈالرز سے 499 ڈالرز تک ہے اور یہ صارفین کو ستمبر میں ملنا شروع ہوجائے گا۔

پنھنجي راءِ لکو