لیاری میں خواتین کے بھی گینگ چلانے کا انکشاف

لیاری گینگ وار میں خواتین کے بھی گینگ چلانے کا انکشاف ہوا ،لیاری گینگ وار کے گرفتارٹارگٹ کلر محمد نعیم عرف لمبو کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی ،بدنام دہشت گرد قیوم چنگاری کی بہن سمیرا گینگ وار گروہ چلاتی تھی ۔

منگھوپیر پولیس کے ہاتھوں گرفتارلیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلر محمد نعیم عرف لمبو کی تفتیشی رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے ،ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ خواتین کمانڈر بھی گینگ چلاتی تھیں ، بدنام دہشت گرد قیوم چنگاری کی بہن گینگ وار گروہ چلاتی تھی ، سمیرا منشیات فروشی کا کام کرتی تھی۔

گرفتارٹارگٹ کلر نعیم عرف لمبو نے تفتیشی رپورٹ میں بیان دیا ہے کہ بدنام دہشت گرد قیوم چنگاری کی بہن سمیرا گینگ وار گروہ چلاتی تھی، منشیات فروشی کا کام کرتی تھی ،کئی مخالفین کواغوا کرانے کے بعد قتل بھی کرایا۔

ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ چاچا نواب نامی گینگسٹر نے سمیرا کے کہنے پرمخالف جاوید عرف جانی کو قتل کیا ،جاوید جانی کو چاچا نواب نے سر پرپتھر مارے پھر ڈرل سے سوراخ کیے۔

سمیرا نے ساتھیوں کی مدد سے رفیق نامی مخالف کو اغوا کرکے قتل کیا جبکہ گینگ وار مخالفین چھوٹو،اور شیرا کو بھی اس ہی کے کہنے پر قتل کیا گیا، ملزم نعیم عرف لمبو سے مزید تفتیش جاری ہے،ملزم کو 3 روز قبل منگھوپیر میں پولیس کے مقابلے کے بعد گرفتارکیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں