سنگاپور: اب کرائے پر دوست حاصل کریں

اب دوست کرائے پر بھی دستیاب ہیں، سنگاپور میں ایک کمپنی وقتی دوست فراہم کرتی ہے، فیس ادا کریں اور گھنٹوں کے حساب سے دوست حاصل کریں۔

پارٹی میں جانا ہے؟ ویک اینڈ منانا ہے؟ شادی کی تقریبات کے لیے وقتی دوست چاہیے؟ ابھی لیں ، پندرہ سے ایک ہزار ڈالر فیس دیں اور گھنٹوں کے حساب سے دوست کرائے پر حاصل کریں۔

سنگاپور میں ایک کمپنی نے دوست کرائے پر دینے کا کام شروع کردیا، ان جعلی دوستوں میں دولہا دولہن سے لے کر کھیلوں کے ساتھی تک شامل ہیں۔

کرائے کے یہ دوست پیلی کہلاتے ہیں جن کی طے شدہ فیس ہوتی ہے، پندرہ منٹ فون پر بات کرنا ہے؟ پندرہ ڈالرز دینا ہوں گے۔ کوئی بڑا کام ہو تو یہ فیس ایک ہزار ڈالر بھی ہوسکتی ہے۔

رینٹ اے فرینڈ سروس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ سن دو ہزار میں جاپان میں شروع ہوئی اور اب امریکا میں بھی بڑی کامیابی سے چل رہی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو