فیصل آباد ، شوہر کی دوسری شادی کے موقع پر پہلی بیوی کا چھاپہ

فیصل آباد کے علاقے ہارون آباد کے مجاہد شادی کا لڈو دوسری بارکھانے چلا تھا کہ پہلی بیوی نے موقع پر چھاپہ مار ڈالا ،شوہر کا گریبان پکڑا اور سوتن سے بھی جھگڑنے کی کوشش کی ۔

کورٹ میرج کے لئے عدالت پہنچنے والےمجاہدکی پہلی بیوی نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا ،ہارون آباد کا رہائشی عائشہ کے ساتھ عدالت پہنچا تو پہلی بیوی نور فاطمہ بھی پہنچ گئی ،جس نے شوہر کو دوسری شادی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔

نور فاطمہ نے اپنے شوہر کوگریبان سے پکڑ کر مطالبہ کیا کہ یاتو مجھے طلاق دیدو یا اپنی نئی نویلی دلہن کو چھوڑ دو۔مشتعل نور فاطمہ نے ’نئی دلہن‘پرتھپڑ وں کی بارش کردی اور پھر سڑک پر لیٹ کر احتجاج کرنے اوربے وفائی کے طعنے دینے لگی۔

پنھنجي راءِ لکو