اگلے تین سے چار روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں مزید بارشیں ہوں گی: محکمہ موسمیات

اسلام آباد (اے پی پی) اگلے تین سے چار روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں وقفے سے پری مون سون کی مزید بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، بنوں، ڈی آئی خان، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں چکوال28، مری13، گجرات9، خیبرپختونخوا میں دیر، بالاکوٹ18، مالم جبہ16، کشمیر میں راولاکوٹ3،گڑھی دوپٹہ2 اور کوٹلی کے مقام پر 1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سکھر، جیکب آباد، سبی49 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دادو، روہڑی، رحیم یار خان 48، بھکر، شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ اورموہنجوداڑو میں47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنھنجي راءِ لکو