فیس بک نے صارفین کیلیے میسنجر میں چھپا فٹبال گیم پیش کردیا

سان فرانسسکو: یورپی فٹبال چیمپیئن شپ کے موقع پر فیس بک نے اپنے صارفین کے میسنجر میں چھپا ایک فٹبال گیم پیش کیا ہے جسے صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں.
اس گیم کو کھیلنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس فیس بک ایپ کا جدید ترین ورژن ہو۔ گیم کو موبائل فون پر بھی کھیلا جاسکتا ہے جو بہت آسان ہے اس کے لیے اپنے دوست کو فٹ بال کی ایموجی بھیجیں اور فٹ بال زیادہ سے زیادہ دیر تک ہوا میں رکھنے کی کوشش کریں۔
جب آپ اپنے دوست کو فٹ بال کھیلنے کی دعوت دیتے ہیں تو اسکرین سفید ہوجاتی ہے اور اوپر صفر نظر آتا ہے اور اسکرین کی نچلی جانب فٹ بال کا ایموجی دکھائی دیتا ہے۔
اس سے پہلے فیس بک نے باسکٹ بال اور شطرنج گیمز بھی اپنے میسنجر میں پیش کیے ہیں اور اب یورو 2016 فٹ بال چیمپیئن شپ کو دیکھتے ہوئے میسنجر میں یہ گیم پیش کیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو