مفتی صاحب اب بھی جوان ہیں:قندیل بلوچ

کراچی (اُردوپاورڈاٹ کام) مفتی عبدالقوی کیساتھ سیلفیز سوشل میڈیا پر جاری کرنیوالی متنازعہ اداکارہ قندیل بلوچ نے کہاکہ ’مفتی صاحب اب بھی جوان ہیں ، وہ ہینڈسم لڑکے ہیں ، عمران خان کو بھی خوش ہوناچاہیے کہ ان کی ہونیوالی بیوی اتنی ذہین ہے ‘۔مفتی عبدالقوی کی ٹوپی پہنے سیلفیز سامنے آنے کے بعد وہ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگوکررہی تھیں ۔
مفتی عبدالقوی کی طرف سے شادی کی پیشکش آنے سے متعلق سوال کے جواب میں قندیل بلوچ نے کہاکہ ’ مفتی صاحب اب بھی جوان ہیں ، ہینڈسم لڑکے ہیں ، ان کا دل کرسکتاہے کہ کسی بھی جوان حسینہ کو وہ پروپوز کرسکتے ہیں‘۔
عمران خان سے زیادہ اچھے مفتی صاحب ہونے کے سوال کے جواب میں ”قندیل بلوچ کاکہناتھاکہ یہ تونہیں کہہ سکتیں، عمران کی جگہ میری لائف میں کوئی نہیں لے سکتا، جتنے پاپڑبیلے یا جتنے بیل رہی ہیں، وہ سب کے سامنے ہیں ، عمران کو ایسی تصاویر سے خوشی ہونی چاہیے کہ ان کی ہونیوالی بیوی ایسی ذہین ہے کہ ملاو¿ں کو ایکسپوز کررہی ہیں جوشایدان کی پارٹی کے کسی ونگ کے صدر بھی ہیں“ ۔

اس سے قبل دنیا نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے قندیل بلوچ نے بتایاکہ افطاری نہیں ، ان کا تو روزہ ہی نہیں تھا ، روزے سے متعلق سوال کا جواب نفی میں ملنے پر مفتی عبدالقوی نے بھی بتایاکہ میرے آنے کی وجہ سے اُنہوں نے بھی روزہ نہیں رکھا یعنی دونوں کا روزہ نہیں تھا۔

مفتی عبدالقوی کا موقف

https://www.youtube.com/watch?v=TMdkcwaJAn4

قندیل بلوچ کا موقف

https://www.youtube.com/watch?v=sulykilG7g4

اپنا تبصرہ بھیجیں