آرمی چیف جنرل راحیل شریف چیک ریپبلک بھی جائیں گے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر جرمنی میں ہیں جہاں انہوں نے جرمنی کے چیف آف آرمی اسٹاف اور وزیر دفاع سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ عسکری تعلقات اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں ملکوں کی عسکری قیادت نے دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور تربیتی وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا ۔

جرمن عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اورپاکستان کے تجربے سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو جرمن وزارت دفاع پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی کے دو روزہ دورے کے بعد آرمی چیف چیک ریپبلک جائیں گے اور اعلیٰ عسکری و سول قیادت سے ملاقات کریں گے

پنھنجي راءِ لکو