رات کواسحاق ڈار کی گھڑی کی قیمت تین لاکھ لگی،جمشید دستی

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیرخزانہ کی گھڑی کاتذکرہ آج بھی جاری رہا۔اسپیکرنے گھڑی جمشید دستی کے حوالے کر دی ۔ قومی اسمبلی میں اس سے پہلے بھی ایک قیمتی گھڑی کا ذکر ہو چکا ، وہ گھڑی کس کی تھی ؟ا س کی ملکیت کتنی تھی ؟؟

قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پرجاری بحث کےدوران گزشتہ روز اس وقت دلچسپ صورت حال پید اگئی جب مظفر گڑھ سے آزاد رکن اسمبلی جمشیددستی نے وزیرخزانہ پر الزام لگایاکہ غریبوں کی بات کرنے والے اسحاق ڈار نے 10 لاکھ روپے کی گھڑی پہنتے ہیں۔

آج اجلاس شروع ہواتو اسپیکر نےکہا گزشتہ روز گھڑی ہمیں ملی تھی ، یہ واپس کررہےہیں ۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےکہاکہ جمشید دستی نےکہاتھا ڈار صاحب کی گھڑی 50 لاکھ روپے کی ہے، ایسی ہی باتیں وزیر اعظم کے بارے میں کی جاتی ہیں اب یہ گھڑی دستی صاحب رکھ لیں اورجمشید دستی 50 ہزار روپے کی خیرات کر دیں ۔

اس پرجمشید دستی نےکہاکہ انہیں گھڑی کی قیمت بارے ن لیگ کی صفوں سے پتہ چلا تھا، رات کو ہو سکتا ہے گھڑی تبدیل ہو گئی ہو لیکن رات اس کی قیمت 3 لاکھ تک لگ گئی ہے-اس پراسپیکر نے جمشیددستی کومخااطب کرکےکہاکہ آپ گھڑی رکھ لیں اور اڑھائی لاکھ بھی آپ کو بچ جائیں گے، ہمیں 50 ہزار جمع کرا دیں جو خیرات کرنا ہیں ۔ اس کےبعد سپیکرنے گھڑی جمشید دستی کے حوالے کر دی۔

ماضی میں بھی ایک ایوان میں ایک قیمتی گھڑی کاتذکرہ ہوتا رہتا ہے اور وہ گھڑی ہے وزیراعظم نوازشریف کی۔ اس کےبارےمیں کہاجاتا ہے کہ اس کی قیمت کئی ملین ڈالر ز ہے ہے ۔ ارکان کہتےہیں میاں نوازشریف کوقیمتی گھڑیاں استعمال کرنے کاشوق ہے –

پنھنجي راءِ لکو