برطانیہ میں تاریخی ریفرنڈم کل ہوگا

برطانیہ کےیورپی یونین میں رہنےیایورپ کوطلاق دینےکی گھڑی آگئی ہے، سیاسی جماعتوں ےفائدےاورنقصان سب بتاادیئے،کل تاریخی ریفر نڈم میں عوام فیصلہ سنادیں گےمگرلندن کےمئیرصادق خان کہتےہیں انہوں نےجھوٹ کاپول آج ہی کھول دیا۔

برطانیہ کایورپ سےچوالیس برس کارشتہ کیاکل ٹوٹ جائےگا؟یہ سوال برطانیہ ہی نہیں دنیابھرمیں لوگوں کےذہنوں میں گونج رہاہے،جمعرات کو ریفرنڈم میں عوام سےسوال پوچھاجائےگاکہ آیابرطانیہ کویورپی یونین میں رہنا چاہیےیانہیں۔ حکمراں اوراپوزیشن جماعتوں کےاراکین پارلیمنٹ میں بھی اسی معاملے پر پھوٹ پڑی ہوئی ہے۔

برطانیہ کی مقتول رکن پارلیمنٹ جوکاکس یورپی یونین سےتعلق جڑارہنے کی حامی تھیں،کاکس کےشوہرکہتےہیں کہ انکی بیوی کوسیاسی نظریات کی وجہ سےقتل کیاگیا۔مباحثےمیں لندن کےمئیرصادق خان نے سابسابق مئیرکو خوب سنائیں اورکہاجھوٹ بول کرخوف کاماحول نہ بڑھائیں۔

آپ لوگوں کوخوف ذدہ کررہےہیں کہ وہ یورپی یونین چھوڑنےکےلیےووٹ ڈالیں،ترکی یورپی یونین میں شامل ہونےنہیں جارہا۔بورس، آپ جھوٹ بول رہےہیں کیونکہ آپ نےٹیکس دہندگان کی رقم سےپملفٹ چھپوالیےہیں کہ ترکی یورپی یونین میں شامل ہورہاہے۔

ایک نقشہ جس میں ترکی کوسرخ دکھایاگیاہے،مگرجوممالک دکھائےگئےہیں وہ شام اورعراق ہیں۔یہ ڈرانےکےلیے ہے،بورس ،اس پرتمھیں شرم آنی چاہیے۔

یورپی یونین سےعلیحدگی کےریفرنڈم کی ضرورت اس لیےپیش آئی کہ برطانیہ میں کچھ حلقوں کےنزدیک ملک کی خودمختاری،دفاع ،معیشت اورنوکریوں پریورپی ممالک قابض ترہوتےچلےجارہے ہیں۔فیصلہ کرنا پڑےگاکہ مستقبل کیساہو۔

س حوالے سے مختلف سروےکہتےہیں کہ بحث اپنی جگہ،یورپ اوربرطانیہ کی طلاق کےفی الحال آثارنہیں ۔

پنھنجي راءِ لکو