ترک صدر رجب طیب ادوان کا ملک کے معروف خواجہ سرا کے ساتھ افطار ڈنر

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک کے معروف خواجہ سرا کے ساتھ افطارڈنرکیا جس میں ان کی اہلیہ بھی شریک تھیں۔
ترک صدر سے ملک کے معروف خواجہ سرا بیولنٹ ایرسوئے نے ان سے صدارتی محل میں ملاقات کی جب کہ اس کے بعد رجب طیب ادوان نے ان کے ساتھ افطاربھی کیا جس میں ان کی اہلیہ اور ملک کی مشہور گلوکارہ بھی شریک تھیں۔
خواجہ سرا ایرسوئے نے 1980 کے عشرے میں لندن میں سرجری کراکر اپنی جنس تبدیل کرالی تھی جس کے بعد انہیں ملک میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پنھنجي راءِ لکو