ریفرینڈم کے بعد برطانوی وزیراعظم کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان

لندن (اُردوپاورڈاٹ کام) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ریفرنڈم میں ناکامی پر استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ، نئے وزیر اعظم کا اعلان اکتوبر میں ہو گا ۔ برطانوی عوام کا یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے نے برطانوی سیاست میں ہلچل مچا دی ۔ یورپی یونین میں رہنے کے حامی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے فیصلہ خلاف آنے پر استعفیٰ کا اعلان کیا۔ لندن میں 10 ڈاؤننگ سٹریٹ پر پریس کانفرنس کے دوران ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ وہ اکتوبر میں اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اب ایک نئے وزیر اعظم کی ضرورت ہے جو یورپی یونین سے مذاکرات کرے ۔ برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں ووٹ دیا ، عوام کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اس پر عمل بھی کیا جائے گا ۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ عوام نے یہ فیصلہ سیاسی فیصلے سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں دیا ہے ۔ انہوں نے کہا سرمایا کاروں کو یقین دلاتا ہوں کہ برطانوی معیشت کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کرینگے ۔

پنھنجي راءِ لکو