تیزمرچ سے بنی چٹنی میں ڈبوکرچکن ونگزکھانے کا چیلنج قبول کرنے والا شخص اسپتال جا پہنچا

لندن: دنیا کی سب سے تیزمرچ سے بنی چٹنی میں مرغی کے ونگز ڈبو کر کھانے والا شخص مقابلے کے درمیان ہی طبیعت بگڑنے پر اسپتال جا پہنچا۔
یہ عجیب و غریب مقابلہ برطانوی شہر کلیولینڈ میں ہوا جس میں شریک چیلنجرکو مرغی کے 10 ونگزمرچی کی چٹنی میں ڈبو کرکھانے تھے اورانعام حاصل کرنا تھا لیکن صرف 3 ونگز کھانے کے بعد ہی مقابلے میں شریک 32 سالہ شخص کی حالت غیر ہوگئی۔مقابلے میں شریک شخص کو چکن ونگز ایک ایسی چٹنی میں ڈبو کر کھانے تھے جسے دنیا کی سب سے تیز مرچ کے ساتھ ملاکر تیار کیا گیا تھا۔ اس مرچ کو کیرولینا ریپرمرچ کہا جاتا ہے اور مقابلے کے دوران 10 ونگز کھاکر اگلے 5 منٹ تک پانی بھی نہیں پینا تھا۔
انتہائی تیز مرچیں کھانے کے بعد چیلنجر کے منہ حلق اور معدے میں شدید جلن ہونے لگی جس پر موصوف نے اسے ختم کرنے کے لئے کئی جتن کئے لیکن اس دوران چیلنجر کی طبیعت بگڑنے لگی جس پر اسے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.