انیل کپورکے بیٹے ہرش وردھن کی پہلی فلم ’’مرزیا ‘‘ کا ٹریلرجاری

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن نے بھی بالی ووڈ میں انٹری دے دی ہے اور گزشتہ روز ان کی پہلی فلم مرزیاکا ٹریلرجاری کردیاگیاہے۔
بالی ووڈ کے ناموراداکارانیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن نے بھی بالی ووڈ میں انٹری دے دی ہے اور گزشتہ روز ان کی پہلی فلم مرزیاکا ٹریلر جاری کردیاگیاہے۔ راکیش اوم پرکاش مہرا کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی یہ فلم مشہور لوک داستان ’’مرزا صاحباں‘‘ سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے ۔ فلم میں انیل کپورکے بیٹے ہرش وردھن کے ساتھ سیامی کھیرمرکزی کردار میں ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اوم پوری ، آرٹ ملک ، کے کے رائنا اور انوج چوہدری شامل ہیں جب کہ فلم 7 اکتوبرکونمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.