کرکٹر احمد شہزاد نے 15 بے سہارا بچوں کی کفالت کا ذمہ لے لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کر کٹ سٹار احمد شہزاد نے اپنے فارم ہاؤس پر ایک افطار پارٹی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے پندرہ بچوں کی کفالت کا ذمہ لے لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور ان کی اہلیہ نے اپنے فارم ہاؤس پر بے سہارا بچوں کے ساتھ افطاری کی جبکہ بچوں نے اوپننگ بیٹس مین کے ساتھ خوب کرکٹ کھیلی اور تحائف بھی وصول کئے۔افطاری سے قبل احمد شہزاداپنی اہلیہ کی باؤلنگ پر آوٹ ہو گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ ان بے سہارا بچوں کی کفالت ان کیلئے باعث فخر ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انضمام الحق سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ ان کیلئے بڑے بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو