اگر آ پ کے کان پر با ل ہیں تو یہ تشویشناک خبر پڑھ لیں

لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ کے کان پر بال نکل رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ دل کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔سائنسدانوں نے کان کی کینال پر بالوں کی موجودگی اور دل کے دورے کے بارے میں تعلق کا انکشاف کیا ہے۔
گذشتہ تین دہائیوں سے سائنسدان ان دونوں چیزوں کے بارے میں تعلق پر تحقیق کررہے تھے اور ہر بار اس کی توثیق ہوتی رہی۔ماضی کی ایک تحقیق میں 43مردوں اور20خواتین کو لیا گیا ۔تحقیق کے90فیصد شرکاءکے کان کی کینال میں وافربا ل تھے۔بوسٹن یونیورسٹی کے تحقیق کار رچرڈ ویگنر کاکہنا ہے کہ کان میں بال اس وقت پرورش پاتے ہیں جب ہم ہارمون ایسٹروجن کے رحم وکرم پر رہیں،اس کے علاوہ ٹیسٹیرئیون کی وجہ سے بھی دل کے دورے کے امکانات پیدا ہونے لگتے ہیں۔اس کی وجہ سے سرخ خلیے بہت زیادہ بنتے ہیں اور شریانوں میں خون کا لوتھڑا بننے لگتاہے۔2006ءکی ایک اور تحقیق میں ایڈسٹن ای نے امریکن جرنل آف فورینزک میڈیکل پتھالوجی میں لکھا ہے کہ اس نے مختلف حصوں اور ان کے دل کے اثرات کا مطالعہ کیا اور یہ بات دیکھی کہ کان کے بالوں اور دل کی بیماریوں کا گہرا تعلق ہے اور اس کی وجہ سے مردوں میں اموات کی شرح زیادہ ہوسکتی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو