جسٹس اعجازا لاحسن نے بطور جج سپریم کورٹ اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

لاہور(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اعجازا لاحسن نے بطور جج سپریم کورٹ اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا ۔ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی نے ان سے حلف لیا ۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمن، جسٹس عمر عطاءبندیال ، جسٹس منظور ملک ، جسٹس امیر مسلم ہانی ، جسٹس خلجی عارف ، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی ،سیکرٹری سپریم کورٹ بار اسد منظور بٹ ، صدر لاہور ہائیکورٹ بار رانا عبد الرحمن ضیاء، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار پیر مسعود چشتی ، ممبر پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل الیاس خان ، ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی سپریم کورٹ بار رانا قیصر امین سمیت سپریم کورٹ بار باڈی کے دیگر ارکان اور سینئر وکلاءکی بڑی تعداد موجود تھی۔

پنھنجي راءِ لکو