یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد پہلی بار برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے ریفرنڈم کے بعد پہلی بار برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کی قیمت میں پاکستان میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک ڈالر 104 روپے 78پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قدر 105 پاکستانی روپوں کے برابر ہوگئی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو