انٹرمیڈیت امتحانات میں پہلی پوزیشن لینے والی طالبہ نقل کے الزام میں جیل منتقل ، دوبارہ امتحان دینے پر فیل ہو گئی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ریاست بہار میں انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو نقل کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی ریاست بہار میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو جیل بھیج دیا گیا ہے جس پر امتحانات کے دوران نقل کرنے کا الزام ہے ۔واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد بورڈ نے طالبہ کا نتیجہ منسوح کر دیا۔

انٹرمیڈیٹ میں آرٹس گروپ میں 17 سالہ روبی رائے نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی تاہم ان کے ایک ویڈیو انٹرویو پر امتحانات میں نقل کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا۔
ویڈیو میں روبی ٹھیک سے لفظ ’پولیٹیکل سائنس‘ بھی نہیں بولتی نظر آتی اور جب ان سے اس کا مطلب پوچھا جاتا ہے تو وہ کہتی ہے کہ یہ کھانا پکانے سے متعلق ہے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد روبی رائے کے امتحانی نتائج کو منسوخ کرتے ہوئے اسے دوبارہ امتحان دینے کا کہا گیا لیکن وہ اس میں فیل ہو گئی۔
روبی کو مقامی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور اسے 8 جولائی تک جیل بھیج دیا۔
روبی رائے کو جیل بھیجنے کے فیصلے پر تنقید کی جا رہی ہے اور ناقدین کے مطابق روبی نابالغ ہیں اور اسے بچوں کے مرکز میں بھیجا جانا چاہیے تھا۔
اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق مقامی پولیس افسر ایس ایس پر منو مہاراج نے کہا ہے کہ روبی کو ثبوت دینا ہو گا کہ وہ نابالغ ہیں لیکن اس نہ یہ نہیں بتایا کہ یہ ثبوث کیسے فراہم کرنا ہو گا۔

ریاست بہار کے ایک وزیر نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ حکام کو نظام ایسا بنانا چاہیے جس میں طالب علموں کو سزا دینے کی بجائے ان کا احتساب ہو۔
ریاست بہار میں امتحانات میں اچھی کارکردگی دکھانے والے متعدد طالب علموں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
ان میں سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے سوربھ سریشٹھ بھی شامل ہیں تاہم ایک ویڈیو انٹرویو میں یہ بھی نہیں بتایا کہ پانی کا فارمولا ’ایچ 2 او‘ ہے۔

پنھنجي راءِ لکو