2 اور 9 جولائی کو بینکس کھلے رہیں گے، اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک نے 2 اور 9 جولائی کو کھاتے داروں کی سہولت کے لیے بینکس کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق جمعہ یکم جولائی کو بینکس چھٹی کے وجہ سے پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے جبکہ 2 اور 9 جولائی کو ہفتے وار تعطیل کے باوجود کمرشل بینکس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اقدام کا مقصد کھاتے داروں کو چھٹی کے دنوں میں بھی بینکاری کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان عابد قمر نے عیدالفطر سے قبل خراب ہونے والی مشینوں کی ذمہ داری لینے سے انکار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ 98 فیصد مشینیں درست ہیں اور شکایات کی زیادہ وجہ صرف بینکنگ سسٹم نہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ زیادہ شکایات اے ٹی ایم مشینوں میں نوٹوں کی عدم دستیابی کی آئیں ہیں، جس کے ازالے کے لیے کام کررہے ہیں اور اس سلسلے میں خصوصی انسپکشن ٹیمیں عید کی تعطیلات میں بھی کام کرینگی اور جن بینکوں کے برانچوں کے خلاف شکایات ملیں ان پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک 130 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جاچکے ہیں اور توقع ہے کہ پیر تک اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

پنھنجي راءِ لکو