انگلینڈ کے دورہ بنگلہ دیش کی منسوخی کا خدشہ

کارڈف(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش میں داعش کے حملے میں 20 غیرملکیوں کی موت کے بعد انگلینڈ کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ ہونے کا امکان ہے اور انگلش کرکٹ بورڈ اس بارے میں جلد متفقہ فیصلے سے بنگہ دیشی بورڈ کو آگاہ کر دے گا۔

بنگلہ دیش کے سفارتی علاقے میں واقع مشہور ریسٹورنٹ پر حملے میں دہشت گردوں نے یرغمال بنائے گئے 20 غیر ملکیوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے ہلاک کردیا۔

عید کی چھٹیوں سے قبل کیے گئے اس حملے کی ذمے داری دہت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی تھی۔

انگلینڈ کو دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے 30 ستمبر کو بنگلہ دیش پہنچنا ہے لیکن اس حملے کے بعد یہ دورہ کھٹائی میں پڑتا نظر آتا ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے واضح کیا کہ اگر برطانوی حکومت یا بنگہ دیشی حکام کو صورتحال غیرمحفوظ نظر آئی تو ہم دورہ منسوخ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی حفاظت ای سی بی کیلئے ہمیشہ سے بہت اہمیت کی حامل رہی ہے اور اس کا اطلاق تمام غیرملکی دوروں پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ حکام نے ہمیں کہا کہ ماحول محفوظ نہیں یا بہتر اقدامات نہیں کیے گئے تو پھر ہم مناسب اقدامات کریں گے۔

بنگلہ دیش کے مشہور ریسٹورنٹ میں جمعہ کی رات حملہ کرنے والے شدت پسندوں نے یرغمال افراد سے قرآن کی آیات پڑھنے کا کہا اور جو آیات پڑھنے میں ناکام رہا اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سفارتی علاقے کی ہولی آرٹیسَن بیکری میں 10 گھنٹے سے زائد وقت تک یرغمال رہنے والے حسنات کریم کے والد رضا الکریم نے ’دی ڈیلی اسٹار‘ کو بتایا کہ یرغمال افراد میں جنہوں نے قرآن کی ایک یا دو آیات تلاوت کیں انہیں شدت پسندوں نے چھوڑ دیا، جبکہ دیگر پر تشدد کیا گیا۔

حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ میں ایک ساتھ بیٹھے مقامی افراد اور غیر ملکیوں کو الگ کیا اور پھر غیر ملکیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔

پنھنجي راءِ لکو